شعبہ جالیات کا تین روزہ دورہ تبلیغ
الموسسۃ الاثریہ الخیریہ قصور ،پاکستان
کے شعبہ جالیات
کے تحت 17،18 ،19مارچ کا تبلیغی دورہ بہت ہی کامیاب رہا
جس میں فضیلۃ الشیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ کی نگرانی میں سید خالد شاہ صاحب،محترم عبدالخالق صاحب ،مولانا عبیدالرحمن محسن بن مولانا اسحاق صاحب اور جامعہ کی بعض
الہ آباد ،راجووال ،حجرہ شاہ مقیم ،جھجھ کلاں ،جھجھ خورد ،اور گوکلوال ضلع اوکاڑہ کا ماہانہ دورہ کیا جس میں کئی ساتھیوں نے داڑھی رکھنے کا وعدہ کیا اور متعدد ساتھیوں نے حقہ ،سگرٹ چھوڑنے کا وعدہ کیا ہماری ٹیم نے بعض دیہاتوں میں گھر گھر جا کر تبلیغ بھی دی اور خوایتن کو پردے کی بھی تلقین کرتے رہے
اس سفر میں جامعہ کمالیہ راجووال کے اساتذہ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ ہوئی اور شیخ ابراہیم خلیل حفظہ اللہ کی مسجد میں بھی درس ہوااور سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی اور تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں انھیں مجبور کیا گیا کہ وہ اپنے استاد محترم شیخ یوسف محدث راجووالوی رحمہ اللہ پر کتاب لکھیں ،موسسہ انھیں ایک کاتب مہیا کرے گا تاکہ کتاب جلد مکمل ہو سکے ان شاء اللہ ۔سفر سے واپسی پر کاشف رائس ملز الہ آباد میں محترم جناب عبدالوحید صاحب سے مفصل میٹنگ ہوئی اور رائس ملز کے تمام مزدوروں کو بھی شیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ نے درس دیا اور ان کے مسائل حل کئے ۔
اللہ تعالی ہماری ٹیم کی خدمات کو قبول فرمائے آمین
آپ کی دعاؤں کا محتاج :ابن بشیر الحسینوی خادم جامعہ امام احمد بن حنبل اہل سٹی قصور 03024056187.03004303536
No comments:
Post a Comment